گزشتہ بار کی فاتح رہی انڈیا کبڈی ٹیم نے اس سال بھی اپنا دبدبہ قائم رکھا. ساوتھ ایشین گیمس میں ہندوستانی خاتون اور مرد ٹیموں نے طلائی تمغہ اپنے نام کر لئے.
انڈیا کے مرد ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو 9-7 سے شکست
دی. وہیں خواتین ٹیم نے یک طرفہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو 36-12 سے شکست دے کر گزشتہ ٹورنامنٹ میں جیتے طلائی تمغہ کی کامیابی کا سلسلہ بر قرار رکھا. پاکستان اور بنگلہ دیش کو مسلسل دوسری بار چاندی کا تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا.